ایرانی آسمان بین الاقوامی پروازوں کا سب سے محفوظ آسمان ہے

تہران، ارنا- ایران ایئرپورٹس اور ایئر نیوی گیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن نے پاکستان کیجانب سے ایرانی فضائی حدود میں دو پاکستانی پروازوں کے درمیان حادثے کے دعوے کا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کنٹرولر کے محنتی ساتھیوں کی بدولت ایران کا آسمان بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت کے لیے خطے کا محفوظ ترین آسمان ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق،  ایران ہوائی اڈے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر نے پاکستانی ائیوی ایشن تنظیم کیجانب سے ایرانی آسمان میں دو پاکستانی طیارے آپس میں ٹکرانے والے تھے اور ان کی وجہ ایرانی ٹریفک کنٹرولز کے عہدیدار کی"انسانی غلطی" تھی، کے دعوے کے رد عمل میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسلامی ایران کے آسمان پر دو پاکستانی پروازوں کے درمیان پیش آنے والے واقعے کے بارے میں پاکستان ایئر لائن کے سربراہ کی عجیب و غریب رپورٹ، آئی سی اے او کے قواعد و ضوابط کے خلاف ہے۔

"ہادی یوسف پور آذری" نے مزید کہا کہ میں اپنی ہم وطنوں کو رپورٹ دیتی ہوں کہ یہ دعوے بے بنیاد ہے اور ہمارے ٹریفک کنٹرولر کے محنتی ساتھیوں کی بدولت ایران کا آسمان بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت کے لیے خطے کا محفوظ ترین آسمان ہے۔

**9467

  ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .